کراچی : کراچی پر قدرت مہربان، فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاون میں تیز ہوا کے ساتھ بوندا باندی شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 22 جون 2015 14:49

کراچی :  کراچی پر قدرت مہربان، فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاون میں تیز ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 22 جون 2015 ء) : اہل کراچی کی بھی سنی گئی، قدرت نے کراچی والوں پر رحمت برسانا شروع کر دی. کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا، اورنگی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی ہلکی بوندا باندی بھی شروع ہو گئی.

(جاری ہے)

شہری بارش شروع ہوتے ہی اپنے گھروں سے باہر نکل آے ، گرمی سے ستائے ہوئے شہریوں کو بارش اور خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے باہر کا رخ کرنے لگے. یا د رہے کہ کراچی میں گرمی کے باعث 150 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جس کے بعد ہلکی ہلکی بوندا باندی بھی کراچی کے لیے کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ہے.

متعلقہ عنوان :