آصف زرداری نے آمروں کے خلاف بیان دیا ، بجلی کی لو ڈ شیڈنگ 2018تک ختم ہو تی نظر نہیں آرہی،ایم کیو ایم سے اتحا د کا معاملہ زیر غو ر نہیں، مفا ہمتی کی پا لیسی جا ری رکھیں گے، قریبی ممالک سے بہتر تعلقات ہو نے چاہئیں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 22 جون 2015 18:51

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خو رشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے بیان پر واویلہ مچا نے و الے کیوں بھول رہے ہیں کہ انہوں نے خود ایک جنرل کو غداری کے مقدمے میں جیل میں ڈال رکھا تھا،زرداری نے تو ما ئنڈ سیٹ ور آمروں کے خلاف بیان دیا ہے ،چو بیس گھنٹے میں بجلی کی لو ڈ شیڈنگ ختم کر نے کے دعوے کر نے والوں سے دو ہزار اٹھا رہ تک بھی یہ مسئلہ حل ہو تے نظر نہیں آرہا ہے ۔

وہ پیر کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں کرپشن کا آغاز آمروں کے دور میں ہوا ہے پیپلز پا رٹی کے خلاف انتقا می کا روائیاں کرنے و ا لے ما ضی سے سبق سیکھیں ایم کیو ایم سے اتحا د کا معاملہ فی الحال زیر غو ر نہیں ہے ہم مفا ہمتی کی پا لیسی جا ری رکھیں گے ہم نے کبھی نواز شریف کا ساتھ نہیں دیا ہم نے اگر ساتھ دیا ہے تو وہ جمہوریت کا عمران خان با دشاہ آدمی ہیں کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ وہ تو کہتے تھے کہ اکیلے ہی کھڑے رہیں گے مگر ایسا کیا نہیں انہوں نے کہا کہ ہما رے دور حکو مت میں مو جود ہ حکمران لو ڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے اور مینار پا کستان پر ہا تھ میں پنکھے پکڑ کر ڈرا مے کرتے ور دعوے کرتے تھے کہ وہ چو بیس گھنٹے میں لو ڈ شیڈنگ ختم کردیں گے جس پر وہ سپریم کو رٹ میں بھی گئے وہ جو دو ہزار اٹھا رہ تک لو ڈ شیڈنگ کے خاتمے کے جو دعوے کر رہے ہیں یہ معا ملہ بھی حل ہو تے نظر نہیں آرہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز مو دی ملا قات ہو ئی تو یہ اچھی بات ہو گی ویسے بھی ہمارے قریبی ممالک سے بہتر تعلقات ہو نے چاہئیں ان کا کہنا تھا کہ بینظیر کے قا تلوں میں پرویز مشرف آخری بندے ہیں جن کے خلاف ٹر ائیل چل رہا ہے میں اس پر مزید کوئی بات نہیں کروں گا۔