Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے قبل اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے عمران خان کی درخواست خارج کر دی

کیا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کا عمل جاری ہے اس میں عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے، اگر آپ سنجیدہ ہیں تو پارلیمنٹ جا کرقانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں،عدالت

پیر 22 جون 2015 20:35

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے قبل ..

اسلام آباد ۔ 22 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جون۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے بلدیاتی انتخابات سے قبل بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور رہنما عارف علوی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے قبل بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا؟ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کا عمل جاری ہے، ابھی قانون بن رہا ہے، اس میں عدالت کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ اگر آپ سنجیدہ ہیں تو پارلیمنٹ جا کرقانون سازی میں اپنا کردار ادا کریں۔ عدالت نے مذکورہ درخواست کو قبل از وقت قرار دیکر خارج کردیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات