بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے انکشاف کیا کہ آصف زرداری تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں ، مسلم لیگ(ن)کے رہنماء سردار ممتاز بھٹو کی وفود سے گفتگو

پیر 22 جون 2015 23:56

بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے انکشاف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جون۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماء سابق وزیراعلیٰ وگورنر سندھ سردار ممتاز علی خان بھٹو نے کہاہے کہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والے اقوام متحدہ کے کمیشن نے انکشاف کیا کہ آصف زرداری تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیرکو یہاں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی اقوام متحدہ کی کمیشن کے سربرا ہ ہیرالڈو میونور جس کا تعلق شمالی آمریکا کے ایک ملک سے تھا جس نے کراچی آکرمجھ سے طویل ملاقات کی تھی جس نے بتایا تھا کہ زرداری تحقیقات میں ہر قسم کی رکاوٹیں پیدا کررہا ہے اول تو زرداری چاہتا ہی نہیں تھا کہ تحقیقات ہو جس میں اس نے سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے رکاوٴٹیں کھڑی کیں مگر اس کے باوجود ہم نے تحقیقات کر کے رپورٹ تیار کی تو زرداری نے بھرپور دباوٴ ڈالا کہ منظر عام پر نہ لائی جائے اس کی یہ حرکت بھی کامیاب نہ ہوسکی تو پھر تحقیقاتی رپورٹ میں ترامیم کرانے کی کوشش کی جس میں بھی وہ کامیاب نہ ہوسکے اور آخر میں پورا زور لگایا کہ رپورٹ شائع ہونے میں جتنی تاخیر ہوسکے کی جائے بہرحال رپورٹ آگئی جس میں بشمول زرداری کسی پیپلزپارٹی کے نمائندے نے تعاون نہیں کیا جس پر ہیرالڈو نے کتاب بھی لکھی ہے،دوئم یہ کہ زرداری اب شہید بے نظیر کے قتل کا زمے دار جنرل مشرف کو ٹھرا رہا ہے جس نے زرداری کو جیل سے نکال کر ملک سے بھاگ کر جان چھڑانے کا موقع فراہم کیا۔