راولپنڈی : پاک فوج کے تحت قائم کیے گئے ہیٹ سٹروک سینٹرز نے کام شروع کر دیا ہے، آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 11:02

راولپنڈی : پاک فوج کے تحت قائم کیے گئے ہیٹ سٹروک سینٹرز نے کام شروع کر ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جون 2015 ء) :آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے تحت قائم کیے گئے ہیٹ سٹروک سینٹرز نے کام کرنا شروع کر دیا ہے.

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیٹ سٹروک سینٹرز میں پاک آرمی کے ڈاکٹرز ڈیوٹی دے رہے ہیں اور شہریوں کو ہیٹ سٹروک سے بچنے کی تدابیر بتائی جا رہی ہیں. سندھ میں 22 جبکہ کراچی میں 4 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں ڈرپس کے ذریعے شہریوں کو ڈی ہائیڈ ریشن سے بچایا جا رہا ہے ، پانی ، وٹامنز اور گلو کوز مہیا کیے جا رہے ہیں آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مریضوں کو عائشہ بوانی کالج میں بھی طبی امداد دی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :