لاہور پولیس کا کمسن بچی اور بچے کے سامنے موٹرسائیکل سوار پر تشدد، میرے بابا کو چھوڑ دو، بچی کی دہائی، پولیس کو ترس نہ آیا

منگل 23 جون 2015 11:20

لاہور پولیس کا کمسن بچی اور بچے کے سامنے موٹرسائیکل سوار پر تشدد، میرے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) لاہور پولیس تمام اخلاقی حدود پامال کرتے ہوئے موٹرسائیکل سوار شخص دلاور کو کمسن بیٹی اور بیٹے کے سامنے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بچوں سمیت تھانے لے گئی۔میرے بابا کو چھوڑ دو، میرے بابا کو چھوڑ دو، سات سالہ بچی کی التجاوٴں کے باوجود پولیس اہلکاروں کے دل موم نہ ہوئے اور دلاور کو سات سالہ بیٹی اور چار سالہ بیٹے سمیت گاڑی میں تھانے لے گئے۔

(جاری ہے)

مصری شاہ میں کاغذات نہ دکھانے پر پولیس اہلکاروں اور موٹرسائیکل سوار دلاور میں تلخ کلامی پر پولیس اہلکاروں نے دلاور کو دبوچ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر بچی خوفزدہ ہو کر باپ کو چھوڑنے کی دہائی دینے لگی لیکن بے رحم پولیس والوں کو بچی کی بے بسی اور التجاؤں پر بھی رحم نہ آیا جبکہ خوف کی تصویر بنا چار سال کا بیٹا بے بسی سے باپ پر پولیس کا ظلم دیکھتا رہا اور آنسو بہاتا رہا۔راہگیروں اور مقامی رہائشیوں نے پولیس اہلکاروں کی منت سماجت کر کے معاملہ رفع دفع کرانے کی کوشش کی تو بپھرے اہلکار انہیں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دلاور اور اس کے دونوں بچوں کو گاڑی میں ڈال کر تھانے لے گئے۔

متعلقہ عنوان :