آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ سینے میں گیند لگنے کے باعث ہسپتال جا پہنچے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 23 جون 2015 12:36

آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ سینے میں گیند لگنے کے باعث ہسپتال جا پہنچے

برمنگھم(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جون۔2015ء) کرکٹ میں گزشتہ ایک سال کے دوران کئی کھلاڑی گیندیں لگنے سے چل بسے ہیں اور پیر کے روز بھی ایک ایسے ہی واقعے میں آسٹریلوی اوپنر ایرون فنچ سینے میں گیند لگنے کے باعث ہسپتال جا پہنچے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یارکشائر سیکنڈ الیون کی جانب سے وورسٹر شائر سیکنڈ الیون کے خلاف برمنگھم کے جنوب میں واقع بارٹ گرین سٹیڈ یم میں جاری میچ میں ایرون فنچ فاسٹ باؤلر کرس رسل کے ایک باؤنسر کو پل کرنے میں ناکام رہے اور گیند ان کے سینے میں لگا، بظاہر تو فنچ ٹھیک نظر آئے تاہم منہ سے خون آنے کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہا ں ڈاکٹرز نے انکے زخم کی نوعیت جاننے کے لیے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے کیے۔

یارکشائر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فنچ کی طبیعت کافی سنبھل گئی ہے اور انہیں ہسپتال میں رکنے کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فنچ اس میچ میں مزید کوئی حصہ نہیں لیں گے،وہ لیڈز واپس لوٹ گئے ہیں اور منگل کو ان کی حتمی رپورٹس آنے کے بعد ہی ان کی صحت کے بارے میں مکمل اندازہ ہوپائے گا۔