رمضا ن المبار ک اور قر آن کر یم کا آپس میں گہر اتعلق ہے‘جس شخص نے رمضا ن المبار ک میں دن کو روزہ رکھا اور رات کو تراویح میں قر آن کر یم کی تلاوت کی اللہ تعالی اس کے گذشتہ سارے گناہ معاف فر مادیتے ہیں

آل جمو ں و کشمیر جمیعت علماء اسلام کے جنر ل سیکر ٹر ی مولانا قاضی محمو دالحسن اشر ف کادر س قر آن سے خطاب

منگل 23 جون 2015 12:59

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) رمضا ن المبار ک اور قر آن کر یم کا آپس میں گہر اتعلق ہے ۔جس شخص نے رمضا ن المبار ک میں دن کو روزہ رکھا اور رات کوتر او یح میں قر آن کر یم کی تلاوت کی اللہ تعالی اس کے گذشتہ سارے گناہ معاف فر مادیتے ہیں ‘روزہ انسان کو صبر ،ضبط نفس کی تعلیم دیتا ہے مدار س دینیہ خدمت قر آن کے لیے اہم کر دار ادا کر رہے ہیں اس سا ل و فا ق المد ار س کے تحت حفظ القرآن کے امتحا ن میں 6500طلباء نے مکمل قرآن کریم کا امتحان دیا ہے حا فظ قر آن اور رمضا ن کا رو زہ قیا مت میں شفاعت بن کر آئیں گے جن کی شفاعت کو قبو ل کیا جائے گا ۔

ان خیا لات کا اظہار آل جمو ں و کشمیر جمیعت علماء اسلام کے جنر ل سیکر ٹر ی مولانا قاضی محمو دالحسن اشر ف نے مر کز سواد اعظم اہل السنة والجما عة کی جامع مسجد خاتم النبین میں در س قر آن میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا ر مضا ن المبار ک امت کے لیے رحمت وبخشش کا خا ص سیزن ہے مسلما ن رمضا ن المبار ک میں کثرت سے قر آن کی تلاوت ،استغفار کا اہتمام کر یں اور مستحق مسلما نو ں کوبھی اپنے دستر خو ان پر جگہ دیں ۔

انھو ں نے کہا دینی مدار س قوم کے محسن اور اورخیر کے مر اکز ہیں مسلما ن مدار س اور مسا جد کو آباد کر نے میں اپنا کر دار اد اکریں۔ انھوں نے کہاکہ اس سال رمضا ن المبارک میں خو اتین کی تراویح کے سا تھ دس روزہ تر اویح کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جبکہ معمول کی تراو یح اور اس میں پڑ ھے جانے والے حصے کا خلا صہ روزانہ پو نے ایک بجے بیا ن کیا جاتاہے جبکہ تیس سے زائد حفا ظ قرآن نوافل میں بھی قر آن کریم کی تلاوت کر تے ہیں ۔انھو ں نے تما م مسلما نوں سے اپیل کی کہ و ہ اپنے بچوں کو حا فظ قرآ ن بنائیں یا کم از کم ایک مستحق طالب علم جو حفظ قر آ ن کر ر ھاہے اس کی کفا لت کر یں ۔

متعلقہ عنوان :