فیصل آباد : پستول کھلونے نے نوجوان کی جان لے لی۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نوٹس لے لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 13:05

فیصل آباد : پستول کھلونے نے نوجوان کی جان لے لی۔ وزیر اعلی پنجاب میاں ..

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جون 2015 ء) : فیصل آباد کے علاقہ مدینہ ٹاؤن میں پیر کو نجی اسکول کا طالبعلم 15 سالہ فرحان اختر اپنے دوست 14 سالہ فہد کے ساتھ فیصل آباد کے ایک پارک میں فیس بک پر پوسٹ کرنے کے لیے نقلی پستول کے ساتھ سیلفی لے رہا تھا، جب پیپلز کالونی کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر ایس ایچ او نے مجرم ہونے کے شبہ میں بغیر کسی وارننگ کے ان پر فائر نگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے، جنھیں فوراً ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم فرحان زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔زخمی فہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اور فرحان سیلفی لے رہے تھے کہ علاقے کے ایس ایچ او اپنے ماتحتوں کے ہمراہ آئے اور ان پر فائرنگ کردی، جس کے بعد وہ فوری طور پر موقع سے روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ ایس ایچ او کو اس حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ دونوں نوجوان سوسان روڈ پر لوٹ مار کررہے تھے، تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو انھوں نے پستول سے فائرنگ کردی ۔ ملزمان کے خلاف تھانہ پیپلز کالونی میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے ۔ایف آئی آر میں ایس ایچ او فریاد چیمہ کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تین نامعلوم پولیس اہلکار بھی ملزمان میں شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او فریاد چیمہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعہ کی انکوائری کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمر بلال کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔