کے الیکٹرک کس کو جوابدہ ہے؟؟؟ نئی بحث چھڑ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 23 جون 2015 13:28

کے الیکٹرک کس کو جوابدہ ہے؟؟؟ نئی بحث چھڑ گئی

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 جون 2015 ء): کراچی میں گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، گرمی اور حبس کے باعث قریباً 250 سے زائد افراد موت کی منہ میں جا چکے ہیں. قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کراچی میں بجلی بحران کی تمام تر ذمہ داری کے الیکڑک پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹر کی گورننگ باڈی میں وفاق کے دو نمائندے شامل ہیں اور وفاق کے پاس کے الیکٹرک کے محض 26 فیصد شئیر موجو د ہیں انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ کی بجلی بھی فراہم کی جا رہی ہے.

(جاری ہے)

جبکہ دوسری جانب صوبائی وزیر خزانہ مراد شاہ کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کا کنٹرول وفاق کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ جب لوگوں کے گھروں میں بجلی نہیں ہو گی تو ان کا مشتعل ہونا بر حق ہے. مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے جو لوڈ شیڈنگ کے جن کو بے قابو نہ کر سکی. وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک دوسرے پرالزام تراشیوں میں مصروف ہیں جبکہ عوام گرمی کی حدت کی نذر ہوتی جا رہی ہے. واضح رہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاج کیے جا رہے ہیں جبکہ اسمبلیوں میں بھی اس سے متعلق احتجاج کیا جا رہا ہے.