اب عامر خان کا سامنا نہیں کروں گا : امریکی باکسر مے ویدر
منگل 23 جون 2015 13:45
واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار23جون۔2015ء) ناقابل شکست رہنے کے شوقین امریکی باکسر مے ویدر ایک بار پھر عامر خان سے ڈر گئے۔ گزشتہ ماہ فائٹ آف دی سنچری جیتنے والے امریکی باکسر نے پاکستانی نژاد باکسر سے مقابلے کا امکان مسترد کر دیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق مئی میں فلپائن کے مینی پیکیاو کو شکست دینے کے بعد فلائیڈ مے ویدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ ستمبر میں اپنے کیرئیر کا آخری مقابلہ لڑیں گے جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ مے ویدر کا یہ مقابلہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے ہو گا تاہم مے ویدر نے اپنے حالیہ بیان کے ذریعے ایسے کسی امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
مے ویدر نے کہا کہ وہ اپنے کیرئیر کے اختتامی میچ میں کریم مے فیلڈ یا اینڈرے برٹو میں سے کسی ایک کا سامنا کریں گے، عامر خان کا نہیں ۔ مے ویدر اس سے قبل بھی متعدد بار عامر خان سے مقابلے کا اعلان کر کے مکر چکے ہیں۔ گزشتہ ماہ فائٹ آف دی سنچری کے عنوان سے پیکیاو کے خلاف ان کے مقابلے پر بھی باکسنگ سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں کی طرف سے منفی رد عمل دیکھنے میں آیا تھا۔ مشہور زمانہ فوربیز میگزین نے تو اس لڑائی کو ”فراڈ آف دی سنچری“ قرار دیا تھا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.