انگلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 23 جون 2015 13:55

انگلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں ..

اوٹاوا ۔ 23 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) انگلینڈ اور امریکہ کی ٹیمیں ساتویں فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ ناروے اور کولمبیا کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ کینیڈا میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی ویمن ٹیم نے عصاب شکن مقابلے کے بعد حریف ناروے کو ایک کے مقابلے میں دوگول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

ناروے کی ٹیم کی طرف سے پہلا گول گلبرانڈسن نے 54 ویں منٹ میں گول کر کے انگلنیڈ کے خلاف اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلادی تاہم انگلینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے ہوگٹن کے 61 ویں منٹ کے گول کے بعد مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا اس کے بعد برونزی نے میچ کے 76 منٹ میں ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو ناروے کے خلاف 2-1 کی برتری دلا دی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی اور انگلینڈ نے ناروے کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں امریکہ کی ویمن ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کولمبیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-0 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے ٹاپ ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ امریکہ کی طرف سے پہلا گول مورگن نے 53 ویں منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول لوئڈ نے 66 ویں منٹ میں سکور کیا۔ میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ 26 جون سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :