اس وقت حالات پاکستانی فلموں کے لیے بہت سا زگار ہیں‘اداکار ندیم

منگل 23 جون 2015 15:03

اس وقت حالات پاکستانی فلموں کے لیے بہت سا زگار ہیں‘اداکار ندیم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ اس وقت حالات پاکستانی فلموں کے لیے بہت سا زگار ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اچھی اور معیاری فلمیں بنانے پر توجہ دیں۔اچھی کہانیوں کا انتخاب اور بہتر موضوع کی تلاش سے فلمیں عوام کے معیار پر پوری اترسکتی ہیں۔یہ بات انھوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ندیم کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی ترقی اس وقت سنیما انڈسٹری کا کردار سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے ہمارے سنیما مالکان اگر پاکستانی فلموں کی نمائش کو زیادہ سے زیادہ وقت دیں گے تو فلموں کا بزنس اچھا ہوگا لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں فلمیں دیکھنے آئیں گے۔

فلموں کی کامیابی میں فلم بینوں کا بھی اہم کردار ہے اگر ہمارے فلم بین بھارتی فلموں کے بجائے پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کریں تو ہم جلد اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔۔انھوں نے کہا عید پر پاکستانی فلموں کی نمائش سے فلم انڈسٹری کی رونقیں لوٹ آئیں گی، فلمیں کامیاب ہوں گی تو فلموں میں سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوگا۔