منا بھائی 3 ضرور بنے گی‘ارشد وارثی کا اعلان
منگل 23 جون 2015 15:04
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء)بولی وڈ اداکار ارشد وارثی کا کہنا ہے کہ ”منا بھائی 3“ ضرور بنے گی اور فلم ساز کے ساتھ ساتھ باقی تمام عملہ اداکار سنجے دت کی جیل سے واپسی کا انتظار کر رہا ہے۔
(جاری ہے)
انڈین ایکسپریس کے مطابق ارشد وارثی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی کامیاب فلم منا بھائی کا تیسرا حصہ ضرور بنے گا، اس فلم کی اسکرپٹ تقریباً تیار ہے، فلم کا تمام عملہ صرف سنجے دت کی جیل سے واپسی کا انتظار کر رہا ہے جس کے بعد اس فلم کی شوٹنگ شروع کی جائے گی۔
اداکار سنجے دت غیر قانونی اسلحہ اور 1993 کے ممبئی دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی وجہ سے جیل میں سزا بھگت رہے ہیں۔اس وقت اداکار ارشد وارثی اپنی فلم”گڈو رنگیلا“ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔اس فلم میں ارشد کے ساتھ اداکار امت سعد اور اداکارہ ادیتی راوٴ بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.