فلم انڈسٹری پر ایک مخصوص لابی کا قبضہ ہے ،اپنے من پسند فنکاروں کے علاوہ کسی کو موقع نہیں دیتے ‘ دعا علی

منگل 23 جون 2015 15:16

فلم انڈسٹری پر ایک مخصوص لابی کا قبضہ ہے ،اپنے من پسند فنکاروں کے علاوہ ..

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) اداکارہ و ماڈل دعا علی نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری پر ایک مخصوص لابی کا قبضہ ہے جو اپنے من پسند فنکاروں کے علاوہ کسی کو موقع نہیں دیتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کام تھوڑا ہی کیوں نہ ہو لیکن فنکار کا کام بولنا چاہیے محنت کرکے اپنے فن کو منوانا ہی اصل تسکین کا ذریعہ ہے ، میں پی ٹی وی لاہور میں ایک نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار کررہی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جوا ب میں دعا علی نے کہا کہ رمضان المبارک کے ایام گھروالوں کیساتھ گزار رہی ہوں ،عیدا لفطر کے فوری بعد فلم ”شعلے ٹو “کی شوٹنگ شروع ہو جائیگی جس کی لوکیشن فائنل ہو رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیج پر کام کرنا بہت مشکل ہے لائیو پرفارمنس کرنیوالے فنکاروں کی حوصلہ افزائی میں بخل سے کام نہیں لینا چاہیے جو فنکار دن رات دوسروں کو خوش کرنے کیلئے اپنا دکھ درد چھپا لیتے ہیں ایسے لوگ قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں لیکن انکی قدر نہیں کی جاتی ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام فنکاروں کو عزت اور معاوضہ اچھا ملے تاکہ وہ اپنے فن میں مزید جدت پیدا کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :