‘ایان کیس،ایف آئی اے کو کرنل بابرسے تفتیش کی اجازت نہ مل سکی

کرنل بابرآصف زرداری کے چیف سیکورٹی افسر ہیں،وزیراعظم سیکرٹریٹ سے اجازت نہیں ملی کرنل بابر کا ایان علی سے قریبی تعلق رہا، ایان علی کو کرنل بابر کے ذریعے ہدایات دی جاتیتھیں،ذرائع‘

منگل 23 جون 2015 16:41

‘ایان کیس،ایف آئی اے کو کرنل بابرسے تفتیش کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سپرماڈل ایان علی سے مزید تحقیقات کیلئے ایف آئی اے حکام آصف علی زرداری کے چیف سیکورٹی آفیسر کرنل بابر سے تفتیش کرنا چاہتے لیکن وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے ایف آئی اے کے تفتیشی افسران کو اجازت نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو ٹھوس شواہد ملے ہیں کہ کرنل بابر کا ایان علی سے قریبی تعلق رہا ہے اور منی لانڈرنگ میں ایان علی کو کرنل بابر کے ذریعے مبینہ ہدایات دی جاتی رہی ہیں مگر وزیراعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے ایف آئی اے حکام کرنل بابر کو شامل تفتیش کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ کرنل بابر سابق صدر پرویز مشرف کے بھی چیف سیکورٹی آفیسر تھے اور بعد ازاں سابق صدر آصف علی زرداری نے کرنل بابر کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ منسلک کرلیا تھا‘۔

متعلقہ عنوان :