Live Updates

اسلام آباد ۔رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا

منگل 23 جون 2015 18:17

اسلام آباد ۔رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں اجتماعی افطاریوں ..

اسلام آباد ۔ 23 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد میں اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ رمضان المبارک کے موقع پر بڑی تعداد میں نمازیوں کو مساجد میں اجتماعی افطاری میں شرکت کی دعوت دی جا رہی ہے جبکہ مسافروں، نادار اور مستحق افراد کو ان افطار پروگراموں میں خصوصی دعوت دی جاتی ہے جس کا مقصد روزہ رکھانے اور روزہ کھلوانے کا ثواب حاصل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بعض صاحب استطاعت جو کسی بیماری کی وجہ سے روزہ رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، وہ جذبہ کے طور پر غریب مساکین کو روزہ رکھواتے ہیں اور بیشتر افراد اپنا فدیہ مساجد اور سماجی حلقوں کی ان تنظیموں کے حوالے کر دیتے ہیں جو عملی طور پر اجتماعی سحر و افطار کے دستر خوان سجاتے ہیں، ملک کے دیگر حصوں کی طرح جڑواں شہروں میں بھی مختلف مقامات پر اور مساجد میں اجتماعی افطار کے دستر خوان باقاعدگی سے سجانے کا اہتمام شروع ہو گیا ہے، بعض مساجد میں اجتماعی سحری کا بھی بندوبست کیا جا رہا ہے۔ بعض دینی و فلاحی تنظیموں نے بھی مخیر حضرات سے اپنے عطیات کی اپیلوں والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر رکھے ہیں تا کہ ان کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات