سنی تحریک میں بھتہ خور, ٹارگٹ کلرز کی کوئی گنجائش نہیں ہے ‘ہماری جماعت نے ہمیشہ دہشتگردی , بھتہ خوری کی مخالفت کی ہے ‘ رینجرز کی لسٹ اور جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا اورسنی تحریک کا کوئی تعلق نہیں

سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو قادری کا جاری بیان

منگل 23 جون 2015 22:48

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک میں بھتہ خور, ٹارگٹ کلرز , کی کوئی گنجائش ہے ہماری جماعت نے ہمیشہ دہشتگردی , بھتہ خوری کی مخالفت کی ہے رینجرز کی لسٹ اور جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا سنی تحریک کا کوئی تعلق نہیں ہے جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا تعلق پی ایس ٹی سے ہے سربراہ سنی تحریک صاحبزادہ بلال سلیم قادری نے انہی وجوہات کی بنا پر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے سے علیحدگی کا اعلان کرکے واضح کردیا تھا کہ سنی تحریک میں بھتہ خور , ٹارگٹ کلر کی کوئی گنجائش نہیں ہے گزشتہ روز رینجرز اہلکاروں نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے ان کے ساتھ سنی تحریک کا کوئی تعلق نہیں ہے سنی تحریک نے کراچی آپریشن , ضرب عضب آپریشن کی سب سے پہلے لبیک کہ سیکورٹی فورسز کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا اور ہم آج بھی اس بات پر قائم ہیں رینجرز کراچی سمیت سندھ بھر میں امن بحال کرے ہماری جماعت کی بھرپور حمایت کرے گی انہوں نے کہا کہ سربراہ سنی تحریک بلال سلیم قادری کی طرف سے سکھر سمیت سندھ بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنت خدمت کمیٹی (ٹرسٹ )کے نام پر کسی بھی شخص کو جبری طور پر فطرہ, زکواة , خیرات , صدقات دیگر عطیات ہر گز نہ دیں اگر کوئی شخض زور زبردستی , دھونس دھمکی دیکر فطرہ ,چندہ , دیگر عطیات مانگے تو اس کی اطلاع سنی تحریک کے دفتر , ذمہ داران یا مقامی پولیس اسٹیشن پر دی جائے ۔

متعلقہ عنوان :