سکھر‘آچر گھٹی کے رہائشیوں کا اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج

منگل 23 جون 2015 22:49

سکھر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء ) سکھر کے علاقے آچر گھٹی کے رہائشیوں کا اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے آچر گھٹی کے رہائشی عاشق علی میرانی نے اپنے دیگر عزیزوں کے ہمراہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال قبل ملزمان ربنواز اور عاشق کورائی نے دو بچوں کی ماں میری بیوی مسمات انیلہ میرانی کو زبردست اغوا کرلیا تھا جس کا مقدمہ سیشن کورٹ سکھر میں زیر سماعت ہیمذکورہ کیس میں مطلوب ملزمان ہمیں کیس سے دستبردار ہونے کیلئے دباوٴ ڈال رہے ہیں انہوں نے مطالبہکیا کہ مزکورہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے اور مغوی انیلہ کو جلد بازیاب کروایا جائے۔

متعلقہ عنوان :