دہشت گردوں کے مالی معاون 124 بنک اکاؤنٹس پکڑے گئے ……اکاؤنٹ ہولڈرز کے بارے میں تحقیقات جاری

منگل 23 جون 2015 22:57

دہشت گردوں کے مالی معاون 124 بنک اکاؤنٹس پکڑے گئے ……اکاؤنٹ ہولڈرز کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جون۔2015ء) خفیہ اداروں نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والی تنظیموں کا سراغ لگا لیا ۔ ان تنظیموں کے ایک سو چوبیس بنک اکاونٹس کو منجمد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والی تنظیموں کا سراغ لگا لیا گیا۔

(جاری ہے)

خفیہ اداروں کی رپورٹ پر ان تنظیموں کے ایک سو چوبیس بنک اکاونٹس کو منجمد کر دیا گیا۔

یہ بنک اکاونٹ ملتان، لاہور، بہاولنگر، جھنگ، اسلام آباد اور پشاور میں کھولے گئے تھے۔ ان اکاونٹس میں ایک ارب سے زائد کی رقم موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق یہ تنظیمیں دہشت گردوں کی مالی معاونت کررہی تھیں۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ پر اسٹیٹ بنک نے کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔ اکاونٹ ہولڈرز کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔