داعش میں شمولیت کا بلی سے کیا تعلق؟

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 23 جون 2015 23:01

داعش میں شمولیت کا بلی سے کیا تعلق؟

نبراسکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جون۔2015ء) اس وقت تمام ترقی یافتہ ممالک کی حکومتوں کی یہی کوشش ہے کہ اُن وجوہات کو سمجھا جائے ، جن کے باعث اُن کے شہری بھاگ کر داعش اور دوسری تنظیموں میں شامل ہوتے ہیں؟ اس حوالے سے آج تک جو سب سے دلچسپ وجہ سامنے آئی ہے وہ یہ کہ ایک شخص کی بلی کو جانوروں کے تحفظ کا ادارہ لے گیا اور اب اس شخص نے دھمکی دی ہے کہ وہ اس ”ظلم “ کے باعث داعش میں شامل ہوجائے گا۔

اوماہا ، نبراسکا، امریکا سے تعلق رکھنے والے شخص کی بلی کو تین ماہ پہلے نبراسکا ہیومین سوسائٹی(این ایچ ایس) والے اٹھا کر لے گئے۔ جب اُن نے پوچھا کہ وہ بلی کو کیوں لے گئے تو ادارے نے بتایا کہ مذکورہ شخص نے بلی کو ہوا میں اچھالا اور پھر زمین پر گرنے دیا۔ اب اس شخص نے سب کو دھمکی دی ہے کہ وہ سب کو قتل کر دے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اس نے کہا کہ این ایچ ایس کے ملازمین سے بدلہ لینے کے لیے داعش میں شامل ہوجائے گا۔

جج نے اس شخص کے خلاف ابتدائی حکم نامہ جاری کیا اور اسے این ایچ ایس کے سٹاف کو دھمکانے سے منع کیا۔ اس کے بعد پچھلے ہفتے اس پر دہشت گردی کے حوالے سے دھمکیاں دینے پر مقدمہ قائم کیا ہے۔ اس مقدمے کے تحت اسے پانچ سال کی قید ہو سکتی ہے۔ جج نے اس کی 25 ہزار ڈالر کی ضمانت منظور کی ہے ، جس میں سے 2500 ڈالر ادا کر کے وہ جیل سے چھوٹ سکتا ہے۔اس شخص پر جانوروں سے سنگدلانہ برتاؤ کرنے پر بھی مقدمہ چلے گا۔

متعلقہ عنوان :