فارمولا ون ٹیسٹ سیشن ، پاسکل ویہرین نے کامیابی حاصل کر لی

بدھ 24 جون 2015 13:58

فارمولا ون ٹیسٹ سیشن ، پاسکل ویہرین نے کامیابی حاصل کر لی

آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء ) آسٹریا میں جاری فارمولا ون ریس کے ٹیسٹ سیشن میں جرمنی کے پاسکل ویہرین نے کامیابی حاصل کر لی۔ آسٹریا میں فارمولا ون ریس کے ٹیسٹ سیشن میں دنیا بھر سے ماہر اور نامور ڈرائیورز نے حصہ لیا ، ریس کے دوران بارش کی آنکھ مچولی بھی جاری رہی اور ریس کو کچھ دیر کیلئے ملتوی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

مقابلہ دوبارہ شروع ہونے کے بعد گیلے ٹریک کے باوجود فارمولا ون ڈرائیورز کا حوصلہ پست نہ ہوا اور وہ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کیلئے بھرپور کوشش کرتے رہے۔

اسی دوران کچھ ڈرائیورزکی گاڑی پھسلی بھی لیکن کوئی بڑا حادثہ رونما نہ ہوا ، جرمنی کے پاسکل ویہرین نے ساتھی ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کی جیت کا سکور ایک منٹ اور گیارہ اعشاریہ پانچ چھ سیکنڈز رہا۔ ریس میں دوسرا نمبر فرانس کے ایسٹیبن اوکون اور تیسرا ہالینڈ کے میکس ورسٹاپن کا رہا۔