سانگھڑ، بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے سے کئی علا قے بجلی سے محروم

بدھ 24 جون 2015 14:21

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) بلاک نمبر 13، 14 پنجابی محلہ، ڈھک پاڑہ، دھوبی پاڑہ کے علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے سے 24 گھنٹے سے بجلی سے محروم سیکڑوں نوجوان واپڈا حیسکو کے خلاف سڑکوں پر آگئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا۔ نواب شاہ، حیدرآباد، کراچی، سنجھورو آنے والی ٹریفک معطل، سیکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں مشتعل نوجوانوں راشد راجپوت، تنویر، غلام رسول، اظہر شاہ، الطاف، شہزاد اور دیگر نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے علاقے میں 24 گھنٹے سے ٹرانسفارمر خراب پڑا ہے ساری رات جاگ کر گزاری، رمضان میں روزہ داروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ حیسکو واپڈا سانگھڑ کے افسران مسئلے کا حل نکالنے کیلئے تیار نہیں۔ بیزار ہوکر سڑکوں پر آئے ہیں، ہمارے علاقے کی بجلی بحال کی جائے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران مسافر گاڑیوں کے ماکان راستہ مانگنے پر نوجوانوں کا آپس میں جھگڑا ہوگیا جس سے 4 نوجوان زخمی ہوگئے۔ 15 پولیس کی بھاری نفری جھگڑے کو دیکھتی رہی روکنی کی کوشش بھی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :