‘ جاپان نے نیدرلینڈزکوشکست دے کرویمنزفٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

بدھ 24 جون 2015 15:55

‘ جاپان نے نیدرلینڈزکوشکست دے کرویمنزفٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل ..

وینکوور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) جاپان نے نیدرلینڈزکوشکست دے کرویمنزفٹبال ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، ورلڈ کپ کے کوارٹرفائنل مرحلے کا آغازجمعہ سے ہوگا۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے شہروینکوورمیں کھیلے گئے راؤنڈ آف سکسٹین ک آخری میچ میں دفاعی چیمپئین جاپان نے نیدرلینڈزکوایک کے مقابلے میں دوگول سے شکست دی، جاپانی ٹیم نے دسویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی اوراٹھہترویں منٹ میں اسے مزید مستحکم کیا،نیدرلینڈزکی جانب سے واحد گول وین ڈی وین نے انجری ٹائم میں اسکورکیا، جاپان کی فتح کے ساتھ ہی ورلڈ کپ کی کوارٹرفائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، جمعہ کوپہلے کوارٹرفائنل میں جرمنی کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جبکہ دوسرا کوارٹرفائنل چین اورامریکہ کے درمیان کھیلا جائے گا، ہفتے کوتیسرے کوارٹرفائنل میں جاپان آسٹریلیا اورانگلینڈ کینیڈا کے درمیان سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ ہوگی۔