پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ،حاجی امین لاکھو

بدھ 24 جون 2015 16:20

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جون۔2015ء) پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ، ہر آمران دور کا مقابلہ پیپلز پارٹی نے کیا ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام اور جمہوریت کی خاطر اپنی جان قربان کردی ، لیکن آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو کا محترمہ بینظیر بھٹو کی 62ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ افطار پارٹی سے خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 62ویں سالگرہ تقریب زم زم ہال میں منعقد کی گئی ، جس میں پارٹی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، تقریب میں ایم پی اے سید اعجاز شاہ بخاری ، سید قاسم نوید ، حاجی امین لاکھو ، علی اکبر خاصخیلی ، محمد علی قریشی ایڈووکیٹ ، سید اعجاز نبی شاہ، ارشاد میمن ودیگر نے سالگرہ کا کیک کاٹا ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد امین لاکھو نے کہاکہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ، پیپلز پارٹی کی قیادت اور ورکروں نے ہمیشہ آمروں کا مقابلہ کیا اور ملک میں جمہوریت کو بحال کیا ، جمہوریت کی بحالی کیلئے پیپلز پارٹی کے قائدین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ، لیکن آمروں کے سامنے سر نہیں جھکایا ، پیپلز پارٹی کے ورکر بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں متحد ہیں ، اگر پیپلز پارٹی پر دوبارہ شب خون مارا گیا اور پیپلز پارٹی کے اقتدار کو ختم کرنے کی سازش کی گئی تو پیپلز پارٹی کے ورکر پورے ملک میں سڑکوں پر نکل آئیں گے اور جمہوریت دشمن قوتوں کو نست نابود کردیں گے ، انہوں نے کہاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی اور پورے سندھ سے کلین سوئپ کرتے ہوئے ، عوام کی حقیقی معائنوں میں خدمت کرے گی ، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ورکروں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کرسکیں ، اس موقع پر اللہ بخش عرف پپن بھٹی ، گلزار احمد بھٹی ، عبدالحکیم دستی ، ڈاکٹر میر حسن ملاح ، شکور ترک ، نور محمد ویسریو ، خدا ڈنو ویسریو ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :