کوئٹہ میں حساس ادارو ں کی کارروائی‘ سیٹلائٹ ٹاؤن سے 100سے زائد افرادکا قاتل گرفتار

جمعرات 25 جون 2015 00:04

کوئٹہ میں حساس ادارو ں کی کارروائی‘ سیٹلائٹ ٹاؤن سے 100سے زائد افرادکا ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 جون۔2015ء) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے سو سے زائد افراد کے قاتل کو گرفتار کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلر کی گرفتاری کیلئے حساس اداروں نے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کارروائی کی،گرفتار ملزم نے چار سال کے دوران سو سے زائد افراد کو قتل کیا،،ٹارگٹ کلر کا تعلق کالعدم تنظم سے ہے،ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے قتل کے احکامات بیرون ملک سے ملنے کا اعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

حساس اداروں نے ٹارگٹ کلر کے دوسرے ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔