امریکی بیس بال لیگ: باپ نے بیٹے کو دودھ پلاتے ہوئے کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 25 جون 2015 12:31

امریکی بیس بال لیگ: باپ نے بیٹے کو دودھ پلاتے ہوئے کیچ پکڑ کر سب کو حیران ..

شکاگو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25جون۔2015ء) امریکی بیس بال لیگ کے ایک میچ میں شفیق باپ نے بیٹے کو دودھ پلاتے ہوئے کیچ پکڑ کر سب کو حیران و پریشان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میجر لیگ بیس بال کے ایک میچ میں 29سالہ کیتھ ہارٹلی اپنی پسندید ہ ٹیم شکاگو کربس کا میچ دیکھتے ہوئے اپنے 7ماہ کے بیٹے آئیزک کو دودھ پلا رہا تھا کہ اسی اثناء میں شکاگو کے کھلاڑی جیسن ہیمل کے بلے سے ماری ہوئی گیند اس کی بیٹے کی جانب آئی، کیتھ نے انتہائی پرسکون انداز میں اپنے بیٹے کو بائیں ہاتھ میں اٹھانے کے بعد ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر سٹیڈیم میں موجود شائقین کو حیران کر دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیتھ کا کہنا تھا کہ اس کا اولین مقصد گیند اپنے بیٹے کو لگنے سے بچانا تھا اور اس نے اپنے دوستوں کے ہمراہ سٹیڈیم کی وہ جگہ منتخب کی تھی جہاں گیند اس کے بیٹے کو لگنے کاامکان کم سے کم ہو۔

امریکی بیس بال لیگ: باپ نے بیٹے کو دودھ پلاتے ہوئے کیچ پکڑ کر سب کو حیران ..