کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل کا فیصلہ پرسوں ہوگا

جمعرات 25 جون 2015 13:19

کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل کا فیصلہ پرسوں ..

سان تیاگو ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) کوپا امریکہ فٹ بال کپ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل کا فیصلہ ہفتہ کو ہوگا۔ چلی میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل ارجنٹائن اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ چوتھے کوارٹرفائنل میں برازیل اور پیرا گوئے کی ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پنجہ آزمائی کرینگی۔ واضح رہے کہ ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 30 جون کو جبکہ دوسرا سیمی فائنل یکم جولائی کو کھیلا جائیگا۔ تیسری پوزیشن کے لیے میچ اور فائنل میچ 4 جولائی کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :