آئی سی سی نے ظہیر عباس کی بطور صدر نامزدگی کی تصدیق کردی

جمعرات 25 جون 2015 13:40

آئی سی سی نے ظہیر عباس کی بطور صدر نامزدگی کی تصدیق کردی

دوبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کی جانب سے نامزد کیے گئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس کو آئی سی سی کی صدارت کے لیے منتخب کر لیا۔ویسٹ انڈیز کے شہر بارباڈوس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے آئی سی سی کی صدارت کے لئے نامزد ظہیر عباس کو کونسل کا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بطورآئی سی سی صدر ظہیر عباس کو دوسرے پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہے ، ان سے پہلے احسان مانی نے یہ ذمہ داری نبھائی ہیں۔ غیر ملکی دوروں ، کرکٹ پالیسیوں میں صرف تجاویز اور انٹرنیشنل میچوں میں بطور وی آئی پی مہمان شرکت اپنی جگہ مگر سر پر آئی سی سی کی صدارت کا تاج سجنا کوئی چھوٹی بات نہیں۔ایشیئن بریڈ مین کہلانے والے ظہیر عباس کا شمار پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے اور ماضی میں پی سی بی کی سربراہی کے لیے بھی ان کا نام زیرِ غور آتا رہا ہے۔