حکومت غریب عوام کے حقوق روزگار کیلئے کوشاں ہے، کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کریں،محمد اسماعیل راہو

جمعرات 25 جون 2015 14:23

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) حکومت غریب عوام کے حقوق روزگار کیلئے کوشاں ہے، کارکنان بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں کریں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی صدر سندھ محمد اسماعیل راہو نے سانگھڑ مسلم لیگ کے ضلعی رہنما خیر محمد تالپر کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو کھوکھلے نعرہ سے نہیں ان کے حقوق کے تحفظ روزگار کے عملی اقدام سے اپنایا جاسکتا ہے، ہمارے قائد میاں نواز شریف نے تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے قرضہ حسنہ دیکر ان کو باعزت روزگار دیا۔

انہوں نے وفد کو ہدایت کی کہ مسل لیگ کا خوشحالی کا پیغام گھر گھر دیں۔ ضلع سانگھڑ کی تنظیم سازی کے کام کو تیز کیا جائے اور بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاریاں کی جائیں۔ وفد نے صوبائی صدر کو ضلع سانگھڑ کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ عنقریب پورے سندھ کے دورے کے دوران ضلع سانگھڑ کا دورہ بھی کیا جائے گا۔