عمرہ ویزہ کے حوالے سے معاملات بہتر کرنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ بات کی جائے گی، وزیر مملکت پیر امین الحسنات شاہ

جمعرات 25 جون 2015 14:47

عمرہ ویزہ کے حوالے سے معاملات بہتر کرنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ بات ..

اسلام آباد ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے قومی اسمبلی کو یقین دلایا ہے کہ حج آپریشن کے بعد عمرہ ویزہ کے حوالے سے معاملات بہتر کرنے کیلئے سعودی عرب کے ساتھ بات کی جائے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں مولانا جمال الدین نے کہا کہ حکومت سعودی عرب کے ساتھ بات کر کے عمرے کے ویزے کے حوالے سے مشکلات کا کوئی حل نکالے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات کو ہدایت کی کہ پارلیمنٹیرین کا عمرے کے ویزے کے حوالے سے بڑا اہم مسئلہ ہے، اس مسئلہ کا کوئی حل نکالا جائے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ حج اور عمرے کے معاملات سعودی حکومت کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہوتی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف سے بھی مدینہ منورہ میں بے شمار پاکستانیوں نے ملکر شکایت کی تھی کہ عمرے کے ویزہ کے حوالے سے انہیں ٹریول ایجنٹوں کی طرف سے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور ان دنوں حج آپریشن میں مصروف ہے تاہم اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے آئندہ سال موثر اقدامات اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :