کیریبین پریمیئر لیگ، چارلس کی دھواں دار اننگز،سینٹ لوشیا نے سینٹ کٹس کو شکست دے دی

جمعرات 25 جون 2015 18:45

کیریبین پریمیئر لیگ، چارلس کی دھواں دار اننگز،سینٹ لوشیا نے سینٹ کٹس ..

برج ٹاؤن ۔ 25 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) کیریبین پریمیئر کرکٹ لیگ میں سینٹ لوشیا نے سینٹ کٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 150 رنز کا ہدف 15.4 اوورز میں 3 وکٹوں پر پورا کیا، جانسن چارلس نے 69 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے، شینن گبرائل کو عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

سی پی ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں سینٹ کٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 149 رنز بنائے، کپتان مارلون سیموئلز 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، شینن گبرائل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سینٹ لوشیا نے مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 3 وکٹوں پر حاصل کیا، جانسن چارلس نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔