پروڈیوسر محمد شفیق نے کراچی پی ٹی وی سینٹر پر بھی پاؤں جمالیئے

جمعرات 25 جون 2015 20:04

پروڈیوسر محمد شفیق نے کراچی پی ٹی وی سینٹر پر بھی پاؤں جمالیئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جون۔2015ء) پی ٹی وی لاہور سینٹر کے پروڈیوسر محمد شفیق نے کراچی پی ٹی وی ٹرانسفر ہونے کے بعد کراچی سینٹر پر بھی پاؤں جما لئے۔ انہوں نے پی ٹی وی کراچی سے سہون شریف کے میلے پر ڈاکو مینڑی‘ بنائی جو بہت پسند کی گئی۔ محمد شفیق نے بتایا کہ وہ عیدالفطر کیلئے خصوصی کامیڈی کھیل بھی کرینگے۔

(جاری ہے)

محمد شفیق لاہور پی ٹی وی سینٹر پر بھی اچھے ڈرامہ پروڈیوسرزمیں شمار ہوتے تھے۔

اب جلد وہ پی ٹی وی کراچی سے بھی ایک نئی ڈرامہ سیریل ڈائریکٹ کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی وی کراچی کے جنرل منیجر عطااللہ بلوچ‘ ایگزیکٹو پروگرام منیجر صوفیہ عنیفہ الحسینی اور دیگر تمام پروڈیوسرز سے بہت تعاون اور پیارملا ہے۔ یہاں کا ماحول پیشہ وارانہ ہے جو مجھے سپورٹ کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :