بی بی سی کی رپورٹ پر تحقیقات کے بغیر رائے قائم نہیں کی جاسکتی سعد رفیق

ریلوے کے کرایوں میں جلد مزید کمی کی جائیگی وزیر ریلوے کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 26 جون 2015 22:11

بی بی سی کی رپورٹ پر تحقیقات کے بغیر رائے قائم نہیں کی جاسکتی سعد رفیق

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بی بی سی کی ایم کیو ایم سے متعلق رپورٹ کی تحقیقات کیے بغیر حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سے بذریعہ ریل کار لاہور جاتے ہوئے گوجرانوالہ ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سے گفتگو میں سعد رفیق نے کہا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار’کے الیکٹرک‘ ہے جبکہ رمضان المبارک میں بجلی کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آصف زرداری اپوزیشن پارٹیوں کے سربراہ ہے ان کے بارے میں اپنے خاندان سمیت ملک سے بھاگنے کی خبریں صرف افواہیں ہیں ۔ اس موقع پرانھوں نے اعلان کیا کہ ریلوے کے کرایوں میں جلد مزید کمی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :