بھارتی جیل میں تشددسے ہلاک ہونیوالے پاکستانی کی میت پنجاب رینجرز کے حوالے کر دی گئی

جمعہ 26 جون 2015 22:36

بھارتی جیل میں تشددسے ہلاک ہونیوالے پاکستانی کی میت پنجاب رینجرز کے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء) بھارتی جیل میں تشدد سے ہلاک ہونے والے پاکستانی قیدی کی میت واہگہ باڈر پر پنجاب رینجرز کے حوالے کر دی گئی۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر راولا کوٹ کا رہاشی وحید نور چار سال قبل غلطی سے سرحد پار کر گیا تھا جسے بھارتی سکیورٹی فورسز نے حراست میں لے کرجیل میں بند کر دیاتھا۔ بھارت میں جان کی بازی ہارنے والے وحید نور کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی کو بھارتی فورسز چار سال تک تشدد کا نشانہ بناتی رہی اور اب اس کی لاش کو پاکستان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے ورثا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو عالمی سطح پر اٹھایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :