کراچی میں ایک ہزار افراد کی ہلاکتیں، معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے

muhammad ali محمد علی جمعہ 26 جون 2015 23:13

کراچی میں ایک ہزار افراد کی ہلاکتیں، معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 جون 2015 ء) کراچی میں شدید گرمی کے باعث ہونے والی ایک ہزار افراد کی ہلاکتوں پر معروف سماجی رہنما ایدھی بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شدید گرمی میں ہیٹ سٹروک کے باعث کراچی میں ہلاک ہونے والے لاوارث افراد کی تدفین کے موقع پر معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے آنسوں نکل پڑے۔ عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ شہر میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔ یہاں حکومت کے کرنے والے کام خود عوام اور ان کو کرنے پڑ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :