سکھر اورپنوں عاقل میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک،دوزخمی حالت میں گرفتار

ہفتہ 27 جون 2015 11:33

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء ) سکھر اور پنوں عاقل میں کچے کے علاقوں میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی سکھر تنویرحسین تنیو کے مطابق پنوں عاقل میں کچے کے علاقے سدوجا میں ڈاکووٴں کی موجودگی کی اطلاع پر کاررروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں اشتہاری ڈاکو وہاب جاگیرانی ماراگیا۔ایس ایس پی کاکہناہے کہ ہلاک ڈاکو پولیس کو پچیس سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا۔سکھر میں کچے کے علاقے باگڑ جی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو امداد گلو ماراگیا۔مبارک پور تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکووٴں کو زخمی حالت میں گرفتار کرکیاسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

متعلقہ عنوان :