کوپاامریکا فٹبال ٹورنامنٹ ، ارجنٹائن نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی

ہفتہ 27 جون 2015 12:42

کوپاامریکا فٹبال ٹورنامنٹ ، ارجنٹائن نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل ..

کوپا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) کوپاامریکا فٹبال ٹورنامنٹ میں چلی اور پیروکے بعد ارجنٹائن نے بھی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، دوسری جانب ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں جرمنی اور امریکا آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے،ارجنٹائن اور کولمبیا کے درمیان چلی میں کھیلا گیا کوپا امریکا کا تیسرا کوارٹرفائنل مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہا،میسی الیون نے پینالٹیز پر چار کے مقابلے پانچ گول سے فتح سمیٹتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی، جہاں اس کا مقابلہ ،ادھر کینیڈا میں جاری ویمنز فٹبال ورلڈ کپ کا کوارٹرفائنل مرحلہ بھی شروع ہوگیا،پہلے کوارٹرفائنل میں جرمنی اور فرانس کا میچ ایک ایک گول سے ڈرا رہا، تاہم پینالٹیز پر جرمنی پانچ چار کے اسکور سے فتح اپنے نام کی،دوسرا کوارٹرفائنل میں امریکا نے چین کو ایک صفر سے ہراتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

متعلقہ عنوان :