ومبلڈن ، پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق گھٹنے کی انجری کا شکار ، ٹورنامنٹ میں شرکت غیر یقینی

ہفتہ 27 جون 2015 13:06

ومبلڈن ، پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق گھٹنے کی انجری کا شکار ، ٹورنامنٹ ..

ناٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ومبلڈن چیمپئن شپ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اعصام الحق ناٹنگھم اوپن کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ایونٹ کے کوا ٹر فائنل سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ اعصام الحق کے ابتدائی ٹیسٹ سے کسی بڑی انجری کا خطرہ تو ٹل گیا ہے لیکن اب بھی کچھ ٹیسٹ باقی ہیں جس کے بعد ان کی ومبلڈن میں شرکت کا حتمی فیصلہ ہوگا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعصام الحق نے ومبلڈن منتظمین کو درخواست دی ہے کہ ان کے میچز تاخیر سے شیڈول کئے جائیں تاکہ وہ میچ سے قبل مکمل فٹنس بحال کرلیں۔

متعلقہ عنوان :