گراہم فورڈ کی بطور کوچ سری لنکن ٹیم میں واپسی کا امکان

ہفتہ 27 جون 2015 13:50

گراہم فورڈ کی بطور کوچ سری لنکن ٹیم میں واپسی کا امکان

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جون۔2015ء) سابق جنوبی افریقی فرسٹ کلاس کرکٹرگراہم فورڈ کی سری لنکن ٹیم میں بطور کوچ واپسی کا امکان ہے ۔ وہ 2012ء سے 2014ء تک آئی لینڈرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں ا ور اس وقت سرے کے ساتھ وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

کرکٹ سری لنکا کے رابطہ کرنے پر ان کی جانب سے مثبت ردعمل ظاہر کیا گیا ہے ۔