پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق گھٹنے کی انجری کا شکار

ہفتہ 27 جون 2015 13:56

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق گھٹنے کی انجری کا شکار

ناٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ومبلڈن چیمپئن شپ میں شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اعصام الحق ناٹنگھم اوپن کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے انہیں ایونٹ کے کوارٹڑ فائنل سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔ اعصام الحق کے ابتدائی ٹیسٹ سے کسی بڑی انجری کا خطرہ تو ٹل گیا ہے لیکن اب بھی کچھ ٹیسٹس باقی ہیں جس کے بعد ان کی ومبلڈن میں شرکت کا حتمی فیصلہ ہوگا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اعصام الحق نے ومبلڈن منتظمین کو درخواست دی ہے کہ ان کے میچز تاخیر سے شیڈول کئے جائیں تاکہ وہ میچ سے قبل مکمل فٹنس بحال کرلیں۔

متعلقہ عنوان :