اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس کی تحقیق کے لیے اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 جون 2015 14:06

اسلام آباد : عمران فاروق قتل کیس کی تحقیق کے لیے اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جون 2015 ء) : ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے. تحقیقاتی ٹیم 5 اراکین پر مشتمل ہے جن مین انٹیلی جنس افسر سمیت ایک ٹرانسلیٹر بھی شامل ہے .

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان میں گرفتار کیے گئے عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزمان سے تحقیقات کرے گی اور ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا. اس موقع پر پاکستانی حکام کی جانب سے بھی ملزمان سے کی گئی تفتیش سے متعلق اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو آگاہ کیا جائے گا. تاہم تحقیقاتی ٹیم پاکستان میں 3 سے 4 روز قیام کرے گی.