چار روزہ ٹور میچ ، آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 8وکٹوں کے نقصان پر 507 رنز پر ڈیکلیئرکردی

ہفتہ 27 جون 2015 15:28

چار روزہ ٹور میچ ، آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 8وکٹوں کے نقصان پر 507 ..

کینٹبری ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) ) آسٹریلیا اور کینٹ کے مابین چار روزہ ٹور میچ میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 507 رنز پر ڈیکلیئرکردی‘ کینٹ کی ٹیم نے 5وکٹوں کے نقصان پر 203رنز بنالئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشنز سیریز سے قبل چار روزہ ٹور میچ میں آسٹریلیا نے کینٹ کے خلاف میچ کے دوسرے دن آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو سات رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کی جانب سے شین مارش 114‘ ڈیرن سمتھ 111 ‘ کرس راجرز 84اور کپتان مائیکل کلارک 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ کینٹ کی جانب سے میٹ ہن نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 507کے جواب میں کینٹ کی ٹیم نے دوسرے روز کاکھیل ختم ہونے تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر203 رنز بنا لئے۔کینٹ کی جانب سے رابکی 87‘ جوائے ڈینلی 36رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے تین ‘ پیٹر سیڈل اور پاکستانی نژاد فواد احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :