سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا3 روزہ سخت ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا

ہفتہ 27 جون 2015 15:29

سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا3 روزہ سخت ٹریننگ ..

کولمبو ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) ) سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کا تین روزہ سخت ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا جبکہ رات دیر گئے کھلاڑیوں کا فزیکل فٹنس سیشن ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹنے دن میں روزہ ہونے کی وجہ سے ٹریننگ کیمپ رات کے اوقات میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ کیمپ کا وقت نماز تراویح کے بعد ساڑھے دس بجے سے مقرر کیا ہے جو رات گئے تک جاری رہے گا کھلاڑیوں کا فٹنس سیشن رات گئے ہوا کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز گیارہ جولائی سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :