کراچی : پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس میں ترمیم، ایف آئی اے شک کی بنیاد پر کسی کا بھی ریمانڈ حاصل کر سکتا ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 27 جون 2015 15:55

کراچی : پاکستان پروٹیکشن آرڈیننس میں ترمیم، ایف آئی اے شک کی بنیاد پر ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 27 جون 2015 ء) : پاکستان پروٹیکشن ایکٹ میں ترمیم کر دی گئی ہے . تفصیلات کے مطابق اس تبدیلی کے تحت ایف آئی اے کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ ایف آئی اے کسی بھی شخص کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے سکتی ہے اور عدالت سے زیر حراست شخص کا 90 روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر سکتی ہے. ذرائع کے مطابق یہ اختیار ایف آئی کے شیڈول میں اس سے قبل موجود نہیں تھا تاہم پاکستان پروٹیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد اس اختیار کو ایف آئی کے شیڈول کا بھی حصہ بنا دیا ہے جبکہ ایکٹ میں ترمیم کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :