نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی،جسی رائیڈر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایسکس نے ہیمشائر کو 78 رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 27 جون 2015 15:58

نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی،جسی رائیڈر کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت ایسکس نے ..

چیلمزفورڈ ۔ 27 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں جسی رائیڈر کی شاندار سنچری کی بدولت ایسکس نے ہیمشائر کو 78 رنز سے ہرا دیا، ہیمشائر کی ٹیم 212 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18.3 اوورز میں 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ رائیڈر نے 107 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

چیلمزفورڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایسکس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 212 رنز بنائے، جسی رائیڈرز نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے حریف باؤلرز کی خوب دھنائی کی اور شاندار سنچری مکمل کی، رائیڈر نے 55 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جواب میں ہیمشائر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ریسی ٹاپلے اور روی بوپارا نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :