خیرپور :بچت بازار میں موجود کھانے پینے کی و دیگر اشیاء کی بازار کے داموں میں فروخت

ہفتہ 27 جون 2015 16:17

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء)خیرپور شہر میں رمضان بچت بازار قائم ۔ بچت بازار میں موجود کھانے پینے کی و دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں بازار کے داموں پر بیچی جارہی ہیں۔ رمضان بچت بازار دکاندارو ں کیلئے فائدے مند ثابت شہریوں کو کوئی فائدہ نہیں تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں خیرپور شہر میں بھی عوام کو رلیف دینے کیلئے رمضان بچت بازار کا قیام کیا گیا جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کیا رمضان بچت بازار میں کھانے پینے ، کپڑوں ، راشن و دیگر اسٹال لگائے گئے بچت بازار میں چند اشیاء کے داموں میں کمی کی گئی ہے مگر کئی ایسی اشیاء ہیں جن کے دام بازاری قیمتوں پر بیچی جارہی ہیں بچت بازار میں کئی ایسی بھی اشیاء ہیں جو بازار سے غیر معیاری ہے دکانداروں نے بچت بازار میں اپنے اسٹال قائم قائم کر کے اپنے دکان میں نہ چلنے والی اشیاء رکھ کر شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں اضافی قیمتیں وصول کرنے کے باعث رمضان بچت بازاریں ویران ہوگئی ہیں اور شہری بازار میں مہنگے داموں پر اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں اس سلسلے میں شہریوں سید اقرار شاہ ،آصف راجپوت ،اویس سومرو اور دیگرنے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بچت بازاریں عوام کو رلیف دینے کیلئے قائم کی جاتی ہیں مگر خیرپور میں بچت بازار عوام کو لوٹنے کیلئے قائم کی گئی ہے قیمتوں میں کمی تو نہیں کی اُلٹا شہریوں کو دکانوں پر نہ چلنے والی غیر معیاری اشیاء دے کر لوٹا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

شہریوں نے بتایا کہ ملک بھر میں مختلف رمضان پیکیجز دیئے جارہے مگر خیرپور میں ایک ہی بچت بازار قائم کی گئی مگر افسوس کی بات ہے کہ خیرپور انتظامیہ اس میں بھی قیمتوں کی کمی نہیں کرا سکی اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی سے مطالبہ کیا کہ رمضان بچت بازار میں معیاری چیزیں رکھ کر قیمتوں میں کمی کی جائے اور شہریوں میں پائی جانے والی بیچینی ختم کی جائے ۔