بنگلہ دیشی فاسٹ باؤلر تسکین احمد پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ، تین ہفتوں کیلئے ٹیم سے باہر
انجریز کے باعث تسکین کی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ کی ہوم سیریز کے محدود اوور کے مرحلے کے لئے شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے
ہفتہ 27 جون 2015 22:34
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر تسکین احمد پسلی میں چوٹ لگنے کے بعد کم از کم تین ہفتوں کے لئے نہیں کھیل سکیں گے‘ بنگلہ دیش ٹیم مینجمنٹ نے بتایا ہے کہ تسکین کو 23 جون کو تربیتی مشق کے دوران اس کی بائیں طرف چوٹ لگی اور وہ اگلے روز بھارت کے خلاف تیسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ نہیں کھیل سکے۔
(جاری ہے)
ٹیم کے فزیوتھراپسٹ بازید السلام نے بتایا کہ عام طور پر ریکوری میں تین ہفتے لگتے ہیں لیکن چند معمولی انجریز میں میں کھلاڑی جلد پوری طرح فٹ ہو سکتا ہے۔
انجریز کے باعث تسکین کی جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ کی ہوم سیریز کے محدود اوور کے مرحلے کے لئے شرکت غیر یقینی ہو گئی ہے۔بازید الاسلام نے کہا کہ اس امر کا بہت کم امکان ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیل سکے گا ہم اس امر کی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ اسے ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کے لئے فٹنس حاصل کرلیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
نووواک جوکووچ میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے
-
بھارتی کھلاڑی رانا سنگھ نے پاکستان کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ، مجھے گالیاں اور دھکے دیئے اس لئے تھپڑ مارا ، پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند
-
یو اے ای کے نوجوان بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت کرتاریخ رقم کر دی
-
آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ میںمیڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کا پشاور پہنچنے پر تپاک اسقبال
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.