پی سی بی کا اوپنر بابر اعظم اور فاسٹ بولر راحت علی کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ ،دونوں کھلاڑی آج اتوار کی صبح سری لنکا روانہ ہوں گے

ہفتہ 27 جون 2015 22:40

پی سی بی کا اوپنر بابر اعظم اور فاسٹ بولر راحت علی کو سری لنکا بھیجنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 جون۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے زخمی ہونے والے وہاب ریاض اور ان فٹ حارث سہیل کی جگہ اوپنر بابر اعظم اور فاسٹ بولر راحت علی کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ دونوں کھلاڑی آج اتوار کی صبح سری لنکا روانہ ہوجائیں گے۔وہاب ریاض دوسرے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس آرہے ہیں۔ بیٹنگ کے دوران ان کے بائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وہ سری لنکا کی اننگز میں صرف نو اوورز کراسکے۔حارث سہیل گھٹنے کی تکلیف کے سبب پہلے ہی وطن واپس آچکے ہیں۔بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ایک ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا ہے جس میں انھوں نے نصف سنچری سکور کی تھی۔راحت علی حالیہ دنوں میں فٹنس مسائل کا شکار رہے ہیں۔ ہیمسٹرنگ کے سبب وہ بنگلہ دیش کے خلاف دونوں ٹیسٹ نہیں کھیل پائے تھے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ تین جولائی سے پالی کلے میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :