امریکی گلوکارہ اوراداکارہ ریحانا کا پاکستانی فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان سے رابطہ

علی ذیشان نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات سے سب کوحیران کیا ہے

اتوار 28 جون 2015 10:44

امریکی گلوکارہ اوراداکارہ ریحانا کا پاکستانی فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان ..

لاہور(اُاُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) معروف امریکی گلوکارہ اوراداکارہ ریحانا نے پاکستانی فیشن ڈیزائنرعلی ذیشان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کرلیا۔

(جاری ہے)

معلوم ہواہے کہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی گلوکارہ ریحانا نے علی زیشان کے انٹرنیشنل فیشن ویک میں متعارف کروائے گئے منفرد اوردیدہ زیب ملبوسات کودیکھنے کے بعد ان سے رابطہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ان کے لیے ملبوسات ڈیزائن کریں۔

واضح رہے کہ یہ علی زیشان پاکستان کے واحد فیشن ڈیزائنر ہیں جنہیں ہالی وڈ سے تعلق رکھنے والی کسی بھی معروف سلیبرٹی کے ملبوسات ڈیزائن کرنے کے لیے رابطہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے فیشن انڈسٹری کے سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ علی ذیشان نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات سے سب کوحیران کیا ہے۔